وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق نئی کابینہ کمیٹی بنا دی۔کابینہ کی یہ کمیٹی فیض آباد دھرنے کی تحقیقات کیلئے نیا کمیشن بنانا چاہیے یا نہیں پر اپنی رپورٹ تیا ر کرے گی۔کابینہ کمیٹی دو ہفتے میں اپنی سفارشات دے گی، کابینہ ڈویژن کا نوٹس ہم انویسٹی گیشن ٹیم نے حاصل کر لیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کمیٹی اگرنیا کمیشن بنانے کی سفارش کرتی ہے تو اس کے ٹی او آرز کا تعین بھی کرے گی۔نوٹس کا متن یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ کابینہ کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کریں گے، وزیرداخلہ،وزیر برائے اسٹیبلشمنٹ،اٹارنی جنرل اور سیکرٹری قانون کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔یہ کمیٹی فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں بنائی گئی ہے جس پر سپریم کورٹ اور وزیراعظم نے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا
فیض آباد دھرنا کیس، حکومت نے نئی کابینہ کمیٹی بنا دی
May 30, 2024 | 17:16