انٹربینک :ڈالر مہنگا

May 30, 2024 | 17:41

ویب ڈیسک

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 10 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 40 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر ڈالر 7 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 47 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔ خیال گزشتہ روز بدھ کو کارو بار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا ۔

دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 277.25 روپے اور قیمت فروخت 280 روپے رہی۔دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی کارکردگی ملی جلی رہی۔برطانوی پاؤنڈ 1 روپے 34 پیسے سستا ہونے کے بعد 355 روپے 27 پیسے سے کم ہو کر 353.93 روپے پر بند ہوا۔ جبکہ یورو کی قیمت 73 پیسے کی کمی کے بعد 301روپے ہو گئی ہے۔

خلیجی کرنسیوں میں سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا .سعودی ریال 2 پیسے کے اضافے سے 74 روپے 25 پیسے جبکہ درہم 3 پیسے کے اضافے سے 75 روپے 83 پیسے کا ہو گیا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہو گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کم ہوئی ہے. جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1286 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 790 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 17 ڈالر کم ہو کر 2335 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں