عماد وسیم کے انگلینڈ کیخلاف چوتھا ٹی20 نہ کھیلنے کی وجہ سامنے آگئی

May 30, 2024 | 23:18

ویب ڈیسک

آل راؤنڈر عماد وسیم کے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ نہ کھیلنے کی وجہ سامنے آگئی۔ 

ٹیم مینجمنٹ نے اس حوالے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عماد وسیم کو گزشتہ روز پسلیوں میں تکلیف کی شکایت تھی۔ گزشتہ روز بیٹنگ پریکٹس کے دوران عماد کو تکلیف محسوس ہوئی۔

ٹیم انتظامیہ نے کہا کہ قومی آل راؤنڈر کے ضروری ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔ احتیاطی تدبیر کے طور پر انہیں چوتھا میچ نہیں کھلایا جارہا۔

ٹیم مینجمنٹ نے امید کا اظہار کیا ہے کہ ورلڈکپ سے قبل عماد وسیم مکمل فٹنس بحال کرلیں گے۔

مزیدخبریں