سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی صدرعاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ جوڈیشل کونسل میں ججوں کی نامزدگی کااختیار صرف چیف جسٹس کے پاس نہیں ہونا چاہیئے۔

Nov 30, 2010 | 11:51

سفیر یاؤ جنگ
ان خیالات کا اظہارانھوں نے اسلام آباد بارایسوسی ایشن کے زیراہتمام استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کسی ایک شخص کیلئے نہیں ہونا چاہیئے چیف جسٹس کا احترام کرتے ہیں مگر کل کوان کی جگہ کسی اورنے بھی لینی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جج کیلیے نام پیش کرنے کا اختیار کمیشن میں موجود دوسینئر ججوں کو بھی ہونا چاہیئے۔ عاصمہ جہانگیر نے کہا آزاد اور خود مختارعدلیہ کیلیے ضروری ہے کہ کمیشن میں موجود کسی بھی شخص کا کوئی رشتہ دارجج نہ بنایا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن کو ججوں کی تقرری پر کڑی نظررکھنا ہوگی۔ عدلیہ کی آزادی میں وکلاء کے کردار کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ آمرکو ایوان میں بیٹھنے والوں نے نہیں بلکہ وکلاء، پی سی او سے انکاری ججوں اور سیاسی کارکنوں نے کمزور کیا تھا۔
مزیدخبریں