جاپان کے جنوبی جزائر کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ،ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت چھ اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی

Nov 30, 2010 | 12:25

سفیر یاؤ جنگ
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے آٹھ سوکلومیٹردورزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے بارہ بجے کے قریب زلزلہ آیا ۔ ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت چھ اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی، لیکن سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی، فوری طور پر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ جاپان کے ان جزائر میں اکثر زیادہ شدت کے زلزلے آتے ہیں
مزیدخبریں