ليبيا کے دارالحکومت طرابلس ميں يورپی يونين اور افريقہ کی تيسری سربراہ کانفرنس شروع ہوگئی ہے۔

Nov 30, 2010 | 12:39

سفیر یاؤ جنگ
دوروزہ کانفرنس ميں يورپی يونين اور افريقہ کے اسی ممالک شرکت کررہے ہيں۔ کانفرنس ميں توانائی، غربت اور دہشت گردی پر قابو پانے، تارکین وطن اور افريقہ ميں پائے جانے والے تنازعات پربات چیت ہوگی۔اس کانفرنس ميں افريقہ اور يورپ کے درميان برابری کی سطح پر تعلقات کے قيام کو بھی خاص اہميت حاصل ہے۔ سوڈانی صدر عمر البشير کو عالمی وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باعث کانفرنس میں مدعو نہيں کيا گيا۔ يہ تنازعہ ايک ايسے وقت میں زور پکڑ رہا ہے جب براعظم يورپ اورافريقہ برابری کی بنياد پرايک نئے دور کا آغاز کرنا چاہتے ہيں۔
مزیدخبریں