کیلی فورنیا کے سان ڈیا گوچڑیا گھرمیں پیدا ہونے والے اس چیتے کے بچے کا نام کبوری رکھا گیا ہے ۔ کبوری کی ماں نے دوبچوں کو جنم دیا تھا ایک بچے کے مرنے کے بعد اسے چڑیا گھر کی نرسری میں رکھا گیا تھا جہاں اسے ہرڈھائی گھنٹے بعد بوتل کے ذریعے خوراک دی جاتی ہے ۔ کبوری کا وزن تقریبا ڈیڑھ پونڈ ہے اوریہ دن میں بیس سے بائیس گھنٹے سوتا ہے ۔ کبوری کی دیکھ بھال پر معمور خاتون کا کہنا ہے کہ چیتے کا بچہ خوراک بہت شوقین ہے،اس کا کہنا تھا کہ یہ بچہ دن میں صرف دو گھنٹے جاگتا ہے اور اس کو اس حالت میں خوش قسمت لوگ ہی دیکھ سکتے ہیں