پرفیکٹ پنک دوکروڑاکتیس لاکھ چھیاسٹھ ہزارڈالرز میں بک کرایشیا کا مہنگا ترین ہیرابن گیا، ہیرے کا وزن چودہ اعشاریہ دوتین قیراط ہے۔

Nov 30, 2010 | 13:10

سفیر یاؤ جنگ
ہانگ کانگ میں ہونے والی ہیرو کی نیلامی میں پرفیکٹ پینک کے علاوہ چاردیگر ہیروں کو بھی پیش کیا گیا۔ نمائش کے منتظم اورکرسٹی کمپنی کے ایشیا میں صدر فرانکوئز کوریئل نے بتایا کہ پرفیکٹ پنک ہیرا شفافیت اورجاذبیت میں اپنی مثال آپ ہے۔ یہ ہماری کمپنی کی جانب سے نیلام کیا گیا سب سے مہنگا ہیرا بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیروں کی نیلامی کی دو سو چوالیس سالہ تاریخ میں گلابی رنگ کے صرف اٹھارہ ہیروں کا وزن دس قیراط سے زیادہ تھا۔ ہانگ کانگ کی نیلامی میں پیش کئے گئے پانچ ہیروں کو کم و بیش آٹھ کروڑڈالرز میں فروخت کیا گیا۔ یہ ایشیا کی تاریخ کی سب سے بڑی نیلامی تھی۔
مزیدخبریں