ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ظفراحمد قریشی نے کہا ہے کہ این آئی سی کرپشن کیس کے مفرورملزم محسن وڑائچ کے ریڈ وارنٹ جاری ہوگئے ہیں،ملزم کو نو دسمبر سے پہلے حراست میں لے لیا جائے گا ۔

Nov 30, 2010 | 13:34

سفیر یاؤ جنگ
ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرلاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ظفراحمد قریشی نے کہا کہ این آئی سی کیس میں مفرورملزم محسن وڑائچ کی گرفتاری کے لئے برطانوی ہائی کمیشن سے رابطے میں ہیں، ان کی برطانوی نژاد اہلیہ بینش کو بھی گرفتارکرکے پاکستان لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کیس کے دوسرے مرکزی ملزم ایازنیازی کو لاہورلاکرشامل تفتیش کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں اب تک بارہ ملزم گرفتار کئے گئے ہیں جن پر الزام ہے کہ انہوں نے آٹھ سو تئیس کینال سے زائد اراضی مہنگے داموں میں خرید کرقومی خزانے کو دو ارب پچہتر کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔ ایف آئی اے نے اس کیس میں دو ارب دس کروڑ روپے وصول کرلئے ہیں۔ ریڈ بک میں مطلوب مظراقبال بٹرکے بارے میں ظفر احمد قریشی کا کہنا تھا کہ اس کے خلاف سیکنڑوں لوگوں کو غیرقانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے اور قتل کے بتیس مقدمات درج ہیں۔ ایف آئی اے کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملزم کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا گیا ہے۔
مزیدخبریں