جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ نے توہین رسالت ایکٹ میں ترامیم اور قومی وصوبائی اسمبلیوں میں ریفارمڈ جی ایس ٹی کی مخالفت کا اعلان کر دیا

Nov 30, 2010 | 13:48

سفیر یاؤ جنگ
پشاورمیں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی امیرمولانا امان اللہ نے کہا ہے کہ جے یوآئی توہین رسالت ایکٹ میں کسی قسم کی ترامیم کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے آسیہ مسیح کی سزا میں ممکنہ معافی پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آسیہ مسیح کوتوہین رسالت ایکٹ کے تحت سزادی جائی۔
مولانا امان اللہ کا کہنا تھا کہ جے یوآئی سینٹ کی طرح قومی اورصوبائی اسمبلیوں میں بھی ریفارمڈجی ایس ٹی کی بھرپورمخالفت کرے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پختونخوں کے علمبرداروں نے ڈالروں کے عوض صوبے پرتباہی مسلط کی قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی ۔
مزیدخبریں