وزیراعلٰٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے سے غربت اورجہالت کے خاتمے اور معاشی و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی ہے۔

ایوان وزیراعلٰی لاہور میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے دوران میاں شہباز شریف نے کہا کہ تمام وسائل عوام کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر صرف کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں طلبا و طالبات کو جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے دانش سکولوں کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب سے امریکی قونصل جنرل کارمیلا کانرائے نے بھی ملاقات کی،۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلٰی پنجاب نے جنرل ہسپتال اور پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں لاہور میں پانچ سو بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلٰی نے کہا کہ یہ ادارہ خطے کا بہترین ادارہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن