کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ستترپوانٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزاردو سو کی نفسیاتی حد عبورکرگیا۔

کے ایس ای ہنڈریڈ انڈکس ستترپوانٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزاردوسوچالیس پربند ہوا۔ مارکیٹ کا آغاز مثبت اندازمیں ہوا اور سرمایہ کاروں نے توانائی اور سیمنٹ سیکٹرمیں خصوصی دلچسپی لی۔ غیرملکی سرمایہ کاربھی کافی سرگرم نظرآئے۔ کراچی سٹاک مارکیٹ میں بارہ کروڑحصص کا کاروبارہوا۔ سب سے زیادہ کام لوٹ پاکستان پی ٹی اے لیمٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت پچپن پیسے اضافے کے ساتھ بارہ روپے چھتیس پیسے ہوگئی، دوسری طرف لاہورسٹاک مارکیٹ ایل ایس پچیس انڈیکس میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔ مارکیٹ پندرہ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین ہزارپانچ سو تین پوائنٹس پر بند ہوئی۔ مارکیٹ میں ایک سو تیئیس کمپنیوں کے حصص کا کاروبارہوا۔ چھیالیس کمپنیوں کے حصص میں تیزی ، سترہ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ ساٹھ کمپنیوں کے حصص مستحکم رہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...