گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت لاہورریجن کے تمام سی این جی سٹیشن ایک روز کے لیے بند ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا

سوئی ناردرن گیس پائپ لاینئزلمیٹڈ کی جانب سے سوئی گیس کی لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے لاہور ریجن کے تمام سی این جی سٹشنز کوایک دن کے لیے گیس کی فراہمی منقطع کردی گئی ۔ پیر کی رات کو سی این جی سٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں نظرآیئں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن کی جاتی ہے جبکہ سردیوں میں میں گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی جاتی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ سی این جی کو متبادل ایندھن کے طور پرمتوسط طبقے کے لوگ استعمال کرتے ہیں جن میں پیٹرول کی قیمت ادا کرنے کی استعداد نہیں ہوتی ، لیکن حکومت کی جانب سے اس طبقے کے لیے کبھی کچھ نہیں کیا جاتا۔

ای پیپر دی نیشن