آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت آرجی ایس ٹی کے ذریعے ٹیکسٹائل سیکٹرسے پانچ سو ارب روپے لے کر اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے ۔

Nov 30, 2010 | 14:00

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں ایپٹما کے دفتر میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے گوہراعجازنے کہاکہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر سے پچیس ارب روپے کا ٹیکس وصول کرنے کے لئے پانچ سو ارب روپے اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت کے پانچ شعبے ہیں اوراصلاح شدہ جنرل سیلزٹیکس کے نفاذ سے ان شعبوں کو پانچ سو ارب روپے جمع کرانا ہوں گے اور بعد میں اس کا ری فنڈ ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ری فنڈ لینے کے لئے ہمیں ایف بی آرکو رشوت کے طورپرمزید رقم ادا کرنا ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پچاسی فیصد مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں
مزیدخبریں