غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے پاکستان کیجانب سے پندردن کے اندرشمسی ائربیس خالی کرنے کےمطالبے پرائربیس خالی کرنےکی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ادھرامریکی حکام کا کہنا ہےکہ وہ گزشتہ کچھ مہینوں سے دوسری جگہوں پرنئی ائربیس بنانے کے منصوبے پر کام کررہےہیں۔ دوسری طرف امریکہ کیجانب سےواقعے کی تحقیات کے اعلان کےباوجود پاکستانی حکام حملے کوکھلی جارحیت قراراردے رہے ہیں۔ پاکستانی دفاعی حکام کا کہنا ہےکہ نیٹو افواج کے پاس پاکستانی چوکیوں کی مکمل تفصیلات ہونے کے باوجود حملے کو غلطی تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔