اگرمہمند ایجنسی حملہ غلطی سے ہوا توامریکہ کواس پرپاکستان سے معافی مانگ لینی چاہیے۔ امریکی سینٹرڈیئن فینس ٹین

Nov 30, 2011 | 10:50

سفیر یاؤ جنگ
امریکی سینٹ کی انیٹیلی جنس کمیٹی کی رکن ڈیئن فینس ٹین کا کہنا ہےکہ مہمند ایجنسی حملے میں امریکی غلطی شامل ہےتوامریکہ کویہ غلطی تسلیم کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگرپاکستان کیجانب سے پہلے فائرنگ کی گئی اورحملہ جوابی کارروائی تھا ،تویہ ہمار حق تھا ۔ انکا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سی آئی اے کیجانب سے واقعے کی تحقیقات میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ مہمند ایجنسی میں نیٹو افواج کیجانب سے پاکستانی چوکیوں پرفضائی حملے میں چوبیس پاکستانی فوجیوں کی شہادت پرپاکستان نےنیٹو کی سپلائی بند کررکھی ہےجبکہ احتجاجااگلے مہینے افغانستان میں ہونیوالی بین الاقوامی کانفرنس کےبائیکاٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔
مزیدخبریں