نادرا کا نادر کارنامہ، سیالکوٹ کے محنت کش محمد نذیر کو عورت بنا دیا۔ صرف اسی پر اکتفا نہیں بلکہ نامعلوم خاتون کو اسکا شوہربھی بنا ڈالا۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے اب مردوں کی جنس عورت بنانے کے ساتھ ساتھ خواتین کو شوہر بھی لکھنا شروع کردیا ہے، ایسی ہی ایک مثال سیالکوٹ کے نواحی گاﺅں ہرڑ کے رہائشی چھیتر سالہ محنت کش محمد نذیر کی بھی ہے جسے اس کی جنس عورت اور شوہر کے خانہ میں ثریا بی بی نامی عورت کا نام تحریرکرکے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ جاری کردیا گیا ہے جس کی درستگی کیلئے محمد نذیر چار ماہ سے نادرا دفتر کے چکر لگا رہا ہے لیکن اسکی شنوائی نہیں ہوپا رہی جبکہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ درست نہ ہونے کے باعث اس کو شدید مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن