عظیم صوفی بزرگ بابا فریدالدین گنج شکر کے سات سو انہترویں عرس کے موقع پر بہشتی دروازے کی قفل کشائی کل بعد نماز عشاء منعقد ہوگی

عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فریدالدین گنج شکر کےعرس کی رسومات عروج پر پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔اندرون ملک اور بیرون ممالک سے عقیدت مندوں کی پاکپتن آمد جاری ہے جبکہ عرس کی سب سے بڑی رسم بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کی تقریب کل بمطابق پانچ محرم الحرام کو بعد نماز عشاء منعقد ہوگی۔ قفل کشائی دربار کے سجادہ نشین مسعود چشتی ہزاروں عقیدت مندوں کے ہمراہ کرینگے۔ دوسری جانب مزارپرحاضری کیلئے آنےوالے زائرین کومحکمہ اوقاف کیجانب سے مناسب انتظامات نہ ہونےپرشدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن