منی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں آج ٹریڈنگ کے دوران روپے کی قدر میں چھتیس پیسے کمی کے بعد ڈالر اٹھاسی روپے باسٹھ پیسے پر پہنچ گیا۔ ڈالر کی نئی قیمت کو تاریخ کی بلند ترین سطح قراردیا جارہا ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے لئے ڈالر کی طلب بڑھنے کی وجہ سے روپیہ دباؤ میں ہے اور اس کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔