ریلی پنجاب یونیورسٹی کےآئی بی اے ڈیپارٹمنٹ سےفیصل آڈیٹوریم تک نکالی گئی جس میں طلبا اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ انہوں نے پاکستان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ ریلی کی قیادت پنجاب یونیوسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر مجاہد کامران نےکی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہداء کاخون رائیگاں نہیں جائےگااورپوری قوم ملکی سالمیت کے حوالےسےسیسہ پلائی ہوئی دیوارثابت ہوگی ۔انہوں نےکہاکہ وہ امریکہ سمیت پوری دنیا کوپیغام دیناچاہتےہیں کہ پاکستانی قوم کمزور نہیں ہے۔