ریلوے نے بیرون ملک مہنگے داموں پرزے منگوانا شروع کر دئیے

لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے نے انجنوں کے فاضل پرزے سپلائی کرنیوالی پاکستانی کمپنیوں کی بجائے بیرون ملک سے بھاری زر مبادلہ کے بدلے مہنگے پرزے منگوانا شروع کر دئیے جبکہ یہی فاضل پرزہ جات مقامی طور پر کہیں کم لاگت سے تیار کئے جا سکتے ہیں۔ مقامی کمپنیوں کو گزشتہ 6ماہ سے پڑے چیکوں پر ادائیگی نہیں کی جا رہی۔ بعض کمپنیوں نے نوائے وقت کو بتایا کہ ہم جب اپنے پھنسی ہوئی رقوم کی ادائیگی کے لئے ریلوے ہیڈ کوارٹرز جاتے ہیں تو پرچیز ڈیپارٹمنٹ والے ہمیں ٹرخا دیتے ہیں کہ تنخواہوں کے لئے پیسے نہیں‘ ادائیگی کر سکتے ہیں نہ آرڈر دے سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...