وقت نیوز کے صحافی پر حملے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے: اوورسیز پاکستانی جرنلٹس فورم سعودی عرب

مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی) اوورسیز پاکستانی جرنلٹس فورم سعودی عرب کے مرکزی نائب صدر مبشر اقبال لون استادانوالہ نے کراچی میں پرانی نمائش کے مقام پر مشتعل افراد کی جانب سے کوریج میں مصروفی ٹی وی چینل وقت نیوز کے سینئر صحافی احسان کوہاٹی اور میڈیا کے دیگر نمائندوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اعلیٰ سطح پر اس کی تحقیقات کروائے ار جو بھی عناصر اس میں ملوث ہیں انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے احسان کوہاٹی سمیت اس واقع میں زخمی ہونے والے دیگر صحافیوں اور ان کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مسجد حرم مکی شریف میں ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...