شکرگڑھ سیکٹر: بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، پاک رینجرز کا احتجاج، بھرپور جواب

لاہور (خبر نگار / امریز خان / دی نیشن رپورٹ) بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس نے گذشتہ رات شکرگڑھ سیکٹر میں پنجاب رینجرز کی پوسٹوں اور بارڈر سے ملحقہ دیہاتوں پر بلا اشتعال مارٹر، گنوں اور دیگر بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے جواب میں پنجاب رینجرز کے جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے دشمن کی گنوں کو خاموش کرا دیا۔ بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار نہتے دیہاتیوں اور معصوم لوگوں پر فائرنگ کر کے خوف وہراس پیدا کرتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار آئے روز کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر فائرنگ کرتے رہتے ہیں جس سے آئے روز قیمتی جانیں اور مال مویشی ہلاک ہو رہے ہیں۔ دی نیشن رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز نے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے افسروں سے احتجاج کیا ہے اور آج بروز جمعہ فلیگ میٹنگ میں اس معاملہ کو اٹھایا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن