ق لیگ کرپشن چھپانے کیلئے اب اشتہارات کا سہارا لے رہی ہے: رانا ثناء

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ق لیگ تانگہ پارٹی بننے کے بعد اشتہارات تک محدود ہو گئی ہے۔ الیکشن کے بعد پارٹی میں صرف چودھری برادران ہی رہ جائیں گے۔ ق لیگ کرپشن کی داستانوں کو چھپانے اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے اب اشتہارات کا سہارا لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے پاس اپنے دور کے کرپشن سے بھرے اور ادھورے منصوبوں کی یادوں کے سوا کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری برادران جیسے ابن الوقت سیاست دان صرف اقتدار کے لئے ایک آمر کی گود میں جا بیٹھے ہیں اور جب اس آمر کے اقتدار کا سورج غروب ہوا تو انہوں نے زرداری کے چرنوں میں پناہ لے لی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...