ملتان (وقت نیوز) ملتان میں نویں جماعت کی طالبہ مبینہ طور پر کھانسی کا سیرپ پینے سے جاں بحق ہو گئی۔ وقت نیوز کے مطابق لڑکی کے لواحقین نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہلاکت کا نوٹس لیا جائے، کولڈ ریکس نامی کھانسی کا شربت پینے کے دس منٹ بعد 19 سالہ راحیلہ کی طبیعت خراب ہو گئی، واضح رہے یہ شربت شاہدرہ میں ہونے والی ہلاکتوں کے علاوہ ہے۔ طالبہ کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ راحیلہ نے صرف دو چمچ سیرپ پیا تھا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ کولڈ ریکس سیرپ کے لیبارٹری ٹیسٹ ہونے تک کچھ کہنا قبل از وقت ہے کہ ہلاکت سیرپ سے ہوئی۔
ملتان میں نویں کی طالبہ مبینہ طور پر کھانسی کا شربت پینے سے جاں بحق
Nov 30, 2012