کراچی(این این آئی)پاکستان امریکہ معاشی تعاون مذاکرات آج 30 نومبرکوواشنگٹن میں ہوںگے: وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے۔ جبکہ امریکی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ تھامس نائیڈز کرینگے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں کیری لوگر بل کی مد میں ملنی والی امداد کے حوالے سے پاکستان تجاویز پیش کریگا۔مذاکرات میں دیامر بھاشا ڈیم کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان توانائی پر ورکنگ گروپ کے مذاکرات آئندہ ماہ اسلام اباد میں ہونگے ان مذاکرات میں پاکستانی وفد کی سربراہی وزیر پانی و بجلی کرینگے جبکہ پانی پر مذاکرات جنوری کے ماہ میں متوقع ہیں۔ یہ مذاکرات پاکستان امریکہ سٹرٹیجک مذاکرات کے تحت دونوں ممالک کے ورکنگ گروپس کے مابین ہورہے ہیں۔