سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر مستحقین میں بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں: ثمینہ گھرکی

 لاہور (خبر نگار) وفاقی وزیر قومی و رثہ و یکجہتی ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر مستحقین میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں۔ وسیلہ حق پروگرام کے ذریعے نوجوان بچیوں کو سلائی و دیگر کاموں کی تربیت دی جا رہی ہے تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ وہ مناواں واہگہ ٹا¶ن میں پاکستان پوسٹ آفس کی طرف سے مستحق خواتین میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے چیکوں کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ تقریب میں چھ سو کے قریب خواتین میں تین تین ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن