لاہور (وقائع نگار + اپنے نامہ نگار سے) پنجاب بھر کے 36 سیشن ججوں کے علاوہ انسداد دہشت گردی کی 14 خصوصی عدالتوں کے ججوں کا ششماہی اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔٭ مسلم لیگ (ن) کے ورکر جہانگیر نے پولیس تشدد کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔٭ پنجاب حکومت نے جی پی او خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ کی رہائی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔٭ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے چیئرمین پی ٹی اے کی میرٹ سے ہٹ کر تقرری کرنے پر وفاقی حکومت کو 17 دسمبر کے لئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔
٭٭٭عدالتی خبریں٭٭٭
Nov 30, 2012