قومی ٹی ٹونٹی ٹونامنٹ کل سے شروع‘ میدان سج گئے‘ انتظامات فائنل

لاہور (سپورٹس رپورٹر+خبر نگار) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زےراہتمام قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کل لاہور مےں شروع ہوگا۔ ایونٹ 10دسمبر تک لاہور کے تین گراﺅنڈ پر کھیلا جائے گا، 14 ٹیموں کو دوگروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر ٹیم 6,6 میچز کھیلے گی۔ پی سی بی کے اعلامئے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ میچز تین گراﺅنڈز قذافی سٹیڈیم، ایل سی سی اے گراﺅنڈ اور باغ جناح گراﺅنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ کو آر ڈےنےشن آفےسر لاہور نور الامین مینگل نے کہا ہے کہ کل سے شروع ہونے والے فیصل بنک ٹی 20میچز کے لئے ضلعی حکومت لاہور پی سی بی کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ قذافی سٹےڈیم، ایل سی سی اے اور باغ جناح کے گراﺅنڈز میں شروع ہونے والے قومی ٹی20 ٹورنامنٹ کے لئے ضلعی حکومت لاہور اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور تمام گراﺅنڈز میں میڈیکل سہولیات فراہم کی جائیں گی، ڈاکٹرز اور دو دو ایمبولینسز ہر سٹےڈےم میں موجود ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی جی پی سی بی جاوید میانداد، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاﺅن آمنہ منیر، ایس پی گلبرگ، ڈسٹرکٹ آفےسر (شہری سہولیات) فہد انیس قریشی اور ضلعی حکومت لاہور اور پی سی بی کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی او لاہور نے افسران کو ہداےت کی کہ 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لےے سٹےڈیمز کے اردگرد کی سڑکوں پر پیچ ورک اور سٹےڈیمز کی لائٹس اور اردگرد سٹرےٹ لائٹس کو فوری طور پر مرمت کیا جائے۔ میچز کے دوران سول ڈیفنس کے 100رضاکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے اور ہر میچ کے دوران بم ڈسپوزل سکواڈ کا عمل بھی سٹےڈےمز میں موجود رہے گا۔ تشہےری مہم شروع کی جائے تاکہ اس قومی ٹورنامنٹ کو خصوصی پذیرائی ملے۔ شائقین کے لئے پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے اور گلبرگ کالج، فٹ بال سٹیڈیم اور ہاکی سٹےڈیم میں پارکنگ کے لئے خصوصی جگہیں مختص کی جائیں گی۔ واسا حکام کو ہداےت کی میچز کے دوران 30 اہلکاروں کی صفائی ستھرائی کے لئے خصوصی ڈےوٹی لگائی جائے اور واپڈا اہلکار بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ میچز کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سٹےڈیمز کے اندر ڈینگی سپرے کروایا جائے گا اور ہسپتالوں کو کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کے پیش نظر سٹےنڈ بائی رکھا جائے گا۔ بعدازان نوالامین مینگل نے ٹورنامنٹ کے تینوںمقامات کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...