لاہور میں متعدد وارداتیں، ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے شہری زخمی

Nov 30, 2012

 لاہور ( نامہ نگار )لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروںنے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات ، موبائل فون ، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دےگر سامان سے لوٹ لیا جبکہ ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کر کے ایک شہری کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکووں نے اقبال ٹاو¿ن کے علاقہ میں انجمن حمایت اسلام کے پی آر او محمد سعید قادر شیخ اور ان کے اہلخانہ سے چار لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ لئے اور فائرنگ کر دی ۔فائرنگ کی زد میں آ کرشیخ محمد عامر زخمی ہو گیا ۔ ڈاکوو¿ں نے غالب مارکیٹ مےں جاوید کے گھر میںگھس کر خواتین اور بچوں کو یرغمال بنا کر 10لاکھ روپے، سندر میں کامران کے گھر سے 7لاکھ روپے مالیت ،شاہدرہ ٹاﺅن میں شجاعت کے گھر سے 5لاکھ، ہنجروال میں مظہر کے گھر سے 4لاکھ، فیصل ٹاﺅن میں مصباح کے گھر سے 2لاکھ، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان سے لوٹ لیا۔ ڈیفنس ای میں مسز عائشہ سے 3لاکھ روپے کے طلائی زیورات، نقدی اورموبائل فون لوٹ لیا۔ سوامی نگر میں یوٹیلٹی سٹور میںگھس کر ایک لاکھ روپے اور کھانے پینے کا سامان، جنوبی چھاﺅنی میں میاں اکبر کی موبائل شاپ سے ایک لاکھ روپے اور50ہزار روپے کے موبائل فون ، گلشن اقبال میں خواجہ طاہر سے 100سعودی ریال اور 50ہزار روپے ،لوئر مال میں جاوید کی کپڑے کی دکان سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون ،کوٹ لکھپت میں ندیم سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں غلام عباس سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون،گرین ٹاﺅن میں اشرف سے موٹر سائیکل ،50ہزار روپے اور موبائل فون ،اسلام پورہ میں طیب سے موٹر سائیکل ،20ہزار روپے اور موبائل فون،اچھرہ میں محمد نعیم سے 80ہزار روپے اورموبائل فون ،برکی میں عمران سے 60ہزار روپے اورموبائل فون ،مصری شاہ میں رمیز سے 4موبائل فون اور 30ہزار روپے ،شاد باغ میں ڈی سی او آفس کے کلرک حافظ علی سے 40ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے مغلپورہ کے علاقہ گنج بازار میںعبدالکریم کا کیری ڈبہ، گارڈن ٹاﺅن میں عبدالسلام ، اسلام پورہ میںسید مہدی ، جوہر ٹاﺅن میںعرفان، فیصل ٹاﺅن میںعمر ، پرانی انارکلی میںجاوید، باغبانپورہ میںخالد کی گاڑیاں جبکہ اچھرہ میںعمران ،لوئر مال میںعثمان ، گرین ٹاﺅن میںظہیر ، شمالی چھاﺅنی میںریاض ، اسلام پورہ میںمحمد اختر ، فیصل ٹاﺅن میںحمید، ریس کورس میںشاہد اور بادامی باغ میں سے وسیم کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔

مزیدخبریں