ناکوں کے دوران لاپرواہی پر 3 تھانیداروں سمیت 6 اہلکار معطل

لاہور (نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز رائے طاہر نے شہر کے مختلف پولیس ناکوں کی چیکنگ کے دوران فرائض میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر 3 تھانیداروں سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا جبکہ لگن اور مستعد ہو کر ڈیوٹی دینے پر 2 تھانیداروں سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو شاباش اور نقد انعامات دیئے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہر میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے کیلئے موجودہ صورتحال میں پہلے سے کئی گناہ زیادہ چوکس ہو کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ضرورت ہے جو پولیس افسر یا اہلکار فرائض کی انجام دہی میں غفلت یا لاپرواہی کے مرتکب پائے گئے، ان کے خلاف فوری اور سخت محکمانہ کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن