لاہور (اپنے نمائندے سے) کاہنہ کے علاقے میں میکے سے رقم نہ لانے پر 4 بچوں کی ماں کو مبینہ طور پر پنکھے سے لٹکا کر خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا، متعلقہ پولیس نے ورثاءکی درخواست پر شوہر کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے، مقتولہ صدف کے بچے ماں کی نعش سے لپٹ روتے رہے۔ 25 سالہ صدف کا اپنے خاوند شہزاد سے اکثر جھگڑا رہتا تھا، مقتولہ کے ورثاءکا الزام ہے کہ متوفیہ کا شوہر اسے میکے سے اکثر رقم لانے کیلئے مجبور کرتاتھا، جس کی وجہ سے گھریلو ناچاقی بڑھ گئی اور اس نے ہماری بیٹی کو موت کی نیند سلا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تفتیش جاری ہے۔
4 بچوں کی ماں کو پھانسی دیکر خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا
Nov 30, 2012