لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین چودھری عبدالجبار جبار اور عاصم رضا احمد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ گندم کی فی من قیمت 1200 روپے مقرر کرنے پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ حکومتی فیصلہ کسان دوست نہیں۔ الیکشن قریب ہونے کے باعث حکومت نے اپنے ووٹ بنک میں اضافے کیلئے ملک کے غریب عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرایا ہے۔ گندم کی امدادی قیمت بڑھانے سے 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 750 روپے کا ہو جائے گا۔
گندم کی قیمتوں میں اضافہ ووٹ بنک بڑھانے کیلئے کیا گیا، فلور ملز ایسوسی ایشن
Nov 30, 2012