اسلام آباد(نیٹ نیوز) پی آئی اے دس دسمبر سے کوئٹہ سے افغانستان کے شہر قندھار کیلئے پروازیں شروع کر رہی ہے یہ بات پی آئی اے کے مینجنگ ڈائریکٹر نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بریفنگ میں بتائی۔ بی بی سی کے مطابق بہت طویل عرصے کے پی آئی اے نے کسی نئی منزل سے متعلق کوئی فیصلہ لیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پرویز مشرف کے دور حکومت میں معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق پشاور سے جلال آباد اور کوئٹہ سے قندھار کے درمیان بس سروس شروع کی جانا تھا۔ اس کے علاوہ معاہدے کے مطابق کوئٹہ سے قندھار تک ریلوے لائن بھی بچھائی جائے لیکن افغانستان کی حکومت تاحال این او سی اور سکیورٹی فراہم نہیں کر پاتی۔
پی آئی اے 10 دسمبر سے کوئٹہ سے قندھار تک پروازیں شروع کرے گی، ایم ڈی
Nov 30, 2012