گورنر کھوسہ سے موریشس کے ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال

Nov 30, 2012

لاہور(خبر نگار)گورنر پنجاب سردار محمد لطیف کھوسہ سے جمعرات کی سہہ پہر پاکستان میں موریشس کے ہائی کمشنر مسٹر محمد راشد داریوو نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور موریشس کے درمیان موجود دو طرفہ تعلقات کے علاوہ خطے کی مجموعی صورتحال اور اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں