لاہور (پ ر) ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت کو انسداد ڈینگی کیلئے لاروا سائیڈنگ (لاروا کا خاتمہ) پر خصوصی توجہ دینا ہوگی اور اس مقصد کیلئے حکمت عملی کو جدید ٹیکنالوجی کے خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔ اس فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے PITB نے ایک ایسا جدید IT سسٹم تشکیل دیا جو کہ ڈینگی کے خاتمے سے متعلقہ تمام سرگرمیوں کا ریکارڈ بمعہ تصاویر رکھتا ہے تمام فیلڈ افسران اپنی سرگرمیوں کی تصاویر جدید موبائل فون کے ذریعے لیتے ہیں اور یہ جدید موبائل ان جگہوں کی نشاندہی بھی کرتا ہے جہاں یہ سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے تصاویر لی جاتی ہے اس منصوبے کی کامیابی کا انحصار شفاف IT نظام کے ساتھ ساتھ فیلڈ آفیسران کو مہیا کردہ موبائل فونز پر بھی ہے۔ Samsung Electronocs pakistan کا شمار نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی بڑی کمپنیوں میں ہوتا ہے Samsung نے عوامی بہبود کے اس منصوبے کو اپنا سماجی فریضہ سمجھتے ہوئے PITB کو 21 موبائل فونز کا عطیہ دیا۔