لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 24212 لاٹ کے سودے 6 ارب 23 کروڑ 59 لاکھ 97 ہزار 9 سو 46 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، چاندی، سونا، پام آئل، چینی کی قیمتوں میں کمی اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ گندم کی قیمت مستحکم رہی۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 87.62 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 33.783 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1724.6 ڈالر، 10 گرام سونے کی قیمت 54135 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 64487 روپے، 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3274 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4320 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 46.05 روپے اور 100 کلو گندم کی قیمت 3016 پر بند ہوئی۔