اسلام آباد (پ ر) موبی لنک کے بین الاقوامی سرپرست ادارے ”ومپل کام“ کے اعلیٰ عہدےداران کے ایک وفد نے جممعرات کو اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی اس وفد کی سربراہی ومپل کام کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر جولنڈر کر رہے تھے جنہوں نے وزیراعظم کو ”ومپل کام“ کی بین الاقوامی کاروباری سرگرمیوں اور منصوبوں سے متلعق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہ ومپل کام کی عالمی ترقیاتی حکمت عملی میں پاکستان مارکیٹ کو نمایاں اہمیت حاصل ہے۔