لاہور(لیڈی رپورٹر) ممتازمصورہ آمنہ احمد کے 35فن پاروں کی نمائش گزشتہ روز کواپراآرٹ گیلری میں شروع ہوگئی۔ نمائش کاافتتاح کالج آف آرٹس اینڈڈیزائن پنجاب یونیورسٹی کی پرنسپل ڈاکٹر ملیحہ اعظمی آغا نے کیا۔نمائش میں’’ڈوڈلنگ کے ذریعے تحت الشعور کی عکاسی‘‘ کے موضوع پر فن پارے رکھے گئے ہیں۔افتتاحی تقریب میںلاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹررفعت ڈار،گیلی گرافسٹ اسلم کاشر،آرٹسٹ منور محی الدین، عمیر غنی،ڈائریکٹر کیوریٹر کواپرا محمد جاویدودیگر موجود تھے۔ڈاکٹرملیحہ آغا نے کہا کہ ڈوڈلنگ کے ذریعے نفسیات دان کسی بھی شخص کے لاشعور میں بسی خواہشات، خوف، فیصلوںکی صلاحیت، کمزوریوں اور احساسات کابخوبی اندازہ کرسکتے ہیں۔مصورہ آمنہ احمد نے بتایاکہ ڈوڈلنگ ایک تھراپی ہے۔
کواپرا آرٹ گیلری منصورہ آمنہ احمد کے فن پاروں کی نمائش شروع
Nov 30, 2013