سٹیل انڈسٹری اور ریفنڈ معاملات کیلئے ایف بی آر اور لاہورچیمبر کے نمائندوں پر مشتمل 2 کمیٹیاں قائم

Nov 30, 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایف بی آر حکام اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں پر مشتمل دو اعلیٰ سطح کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جو سٹیل انڈسٹری اور ریفنڈز کے معاملات کو دیکھیں اور سمگلنگ و انڈرانوائسنگ کی روک تھام کے لیے کام کریں گی۔ ایف بی آر کی خصوصی کمیٹی برائے سٹیل انڈسٹری لاہور چیمبر کے سابق صدر میاں محمد اشرف (چیئرمین)، سٹیل ری رولنگ ملز ایسوسی ایشن کے پیٹرن حافظ محمد اکبر اور خالد جاوید ، ممبر ایف بی آر (آئی آپریشنز)، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو محمد اشرف خان اور آر ٹی او لاہور شفقت محمودپر مشتمل ہوگی جبکہ سمگلنگ، انڈر انوائسنگ اور ریفنڈز کمیٹی میں لاہور چیمبر کے سابق صدر شیخ محمد آصف (چیئرمین)، افتخار علی ملک، میاں انجم نثار، شاہد حسن شیخ، ممبر کسٹمز ایف بی آر نثار محمد اور کلکٹر کسٹمز جنید اکرم شامل ہونگے۔

مزیدخبریں