کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر امتیازشیخ نے کہا ہے کہ بلدیاتی آرڈیننس میں ترمیم کو تسلیم نہیں کرتے۔ اس حوالے سے دیگرجماعتوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ امتیازشیخ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی آرڈیننس میں ترمیم دوسری جماعتوں کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش ہے اور سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن کو انتخابات سے قبل ہی متنازعہ بنادیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترمیم کے حوالے سے حکومت نے دیگر جماعتوں سے مشاورت نہیں کی۔ امتیازشیخ کا کہنا تھا کہ نئے قانون سے آزاد امیدواروں کی حق تلفی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرز نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات بھی نہیں سنے۔ فنکشنل لیگ کے رہنما نے کہا کہ حکمران جماعت کی من مانیوں کے حوالے سے الیکشن کمشن کوخط لکھ کرآگاہ کر دیا ہے ۔
بلدیاتی آرڈیننس میں ترمیم کو تسلیم نہیں کرتے: مسلم لیگ فنکشنل
Nov 30, 2013