نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی وزیر اطلاعات منیش تیواڑی نے کہا ہے کہ بھارت کے عوام میں پاکستان مخالف جذبات پائے جاتے ہیں، امن کے لئے نئی دہلی کو اسلام آباد سے مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے۔ گزشہ روز نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تیواڑی نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ بھارت کی گلیوں میں پاکستان مخالف جذبات پائے جاتے ہیں۔ اس لئے بھارت کو پائیدار امن بات چیت کا سلسلہ شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن امن مذاکرات کے لئے پہل پاکستان کی جانب سے ہونی چاہیئے۔ منیش تیواڑی نے الزام لگایا کہ غیر ریاستی عناصر اب بھی پاکستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں۔ پاکستان ان کے خلاف کارروائی کرکے بھارت کے ساتھ امن قائم کرنے کا آغاز کرے۔
بھارت میں پاکستان مخالف جذبات پائے جاتے ہیں: بھارتی وزیر اطلاعات
Nov 30, 2013