حریت قیادت پر پابندیاں سازش ہیں‘ مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے کو لاحق خطرات کم نہیں ہونگے: میرواعظ

 سرینگر (این این آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں کیا جاتا خطے کے امن کو لاحق خطرات کم نہیں ہوں گے-سیاسی اور مذہبی سرگرمیوں پر پابندیاں ایک جائز اور پرامن جدوجہد کوکمزورکرنے کی کوشش ہے-انہوں نے  حریت قیادت کی سرگرمیوں پرقدغن کوسازش سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارحانہ اقدامات کے مجموعی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ٗ حالات کی بہتری صرف مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی مشروط ہے۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ  پابندیاں ایک جائز اور پرامن جدوجہد میں مصروف قیادت اور قوم کے حوصلوں میں کمزور پیدا کرنے کی ناکام کوشش ہے کیونکہ ایسے جارحانہ اقدامات سے پہلے سے کشیدہ صورتحال میں کوئی بہتری نہیں ہو سکتی ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے جڑے تینوں فریقین بھارت، پاکستان اور کشمیر ی مزاحمتی قیادت کے درمیان ایک بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل اس مسئلہ کے دائمی حل کیلئے ناگزیر ہے اور اس عمل میں تاخیری حربے اس خطے کے سیاسی حالات کو مزید ابتری کی جانب دھکیلنے کا سبب بنتے رہیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...