کرزئی نے معاہدے پر فوری دستخط نہ کئے تو طاقتور ہمسایہ ممالک کو مداخلت کی شہ مل سکتی ہے ۔ ایساف کمانڈر

 واشنگٹن ،کابل(ثناء نیوز)افغان صدر حامد کرزئی کی جانب سے اس اعلان کے بعد کہ وہ امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے، انہیں ملک میں بھی شدید تنقید کا سامنا ہے،  ناقدین کا خیال ہے کہ وہ افغانستان کے مستقبل کے ساتھ ایک خطرناک کھیل کھیلنے میں مصروف ہیں۔ رائٹرز کے مطابق اگر اس باہمی سکیورٹی معاہدے پر دستخط نہ ہوئے، تو افغانستان کے لیے کئی بلین ڈالر کی غیرملکی امداد بندش کا شکار ہو سکتی ہے، جس سے افغان معیشت کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ افغانستان میں تعینات آئی سیف دستوں کے اعلی ترین کمانڈر اور امریکی جنرل جوزف ڈنفورڈ کے مطابق میں نہیں جانتا کہ آیا وہ( کرزئی) ان خطرات سے حقیقی طور پر واقف ہیں۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل سے گفتگو میں جنرل ڈنفورڈ نے کہا کرزئی کی جانب سے اس معاہدے پر فوری دستخط میں ناکامی  طاقتور ہمسایہ ممالک کو بھی مداخلت کی شہ دے سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن