جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ، معذرت کر لی: ذرائع

Nov 30, 2014

اسلام آباد (این این آئی) جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے آج کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے معذرت کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک اور سپیکر خیبر پی کے اسمبلی اسد قیصر نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو جلسے میں شرکت کرنے کی دعوت دی تاہم انہوں نے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ جماعت اسلامی اپنا مصالحتی کردار جاری رکھنا چاہتی ہے۔
جماعت اسلامی/ معذرت

مزیدخبریں