لاہور (نیوز ڈیسک) سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ راشد عزیز خان گذشتہ روز انتقال کرگئے۔ مرحوم نے پسماندگان میں تین بیٹے عمران عزیز‘ عرفان عزیز اور بلال عزیز چھوڑے ہیں۔ مرحوم کا جنازہ انکی رہائشگاہ A-170 نیو مسلم ٹا¶ن ایوبیہ مارکیٹ سے اٹھایا جائیگا اور نماز جنازہ بروز سوموار بعد از نماز ظہر عطاءالحق پارک عقب شیخ زید ہسپتال میں ادا کی جائیگی۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس راشد عزیز خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔
سابق چیف جسٹس