اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم نوازشریف 2 دسمبر کو برطانیہ جائیں گے۔ وزیراعظم لندن میں برطانوی وزیراعظم کے ہمراہ افغانستان کے حوالے سے کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے چند ہفتے قبل وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلیفون کیا تھا اور انہیں کہا تھا کہ افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاءکے بعد کی صورتحال کے حوالے سے غور کیلئے افغان کانفرنس میں پاکستانی وزیراعظم کی شرکت ضروری ہے جس پر محمد نوازشریف نے شرکت پر آمادگی ظاہر کردی تھی۔ وزیراعظم کا دورہ برطانیہ 2 دسمبر سے 5 دسمبر تک جاری رہیگا۔
نوازشریف/ لندن