دہشت گردی کیخلاف لڑنے کا عزم کر رکھا ہے‘ خطے میں امن کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے : جنرل راشد محمود

کولمبو (آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف لڑنے کا عزم کررکھا ہے اور ہم خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا۔ وہ گزشتہ روز یہاں جنوبی ایشیائی و جنوب مشرقی ایشیائی (ساسیان)کے دفاعی سربراہوں کے ڈائیلاگ کے دوران اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے خطے میں پائیدار امن، استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان کے اعلی دفاعی اداروں کے امور پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس موقع پر میزبان ملک کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل جگت جے سوریا سمیت روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع اناتولی اناتولوف، ملائیشیا کی فوج کے سربراہ جنرل ذوالکفل بن محمد زین، چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ ننگ، برونائی کے مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل داتوبڈوگاسری محمد طویح بن عبداللہ اور مالدیپ کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل احمد شیام سے ملاقاتیں بھی کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس فورم میں سارک اور آسیان سے تعلق رکھنے والے 18 علاقائی ممالک کے دفاعی سربراہ شرکت کررہے ہیں۔ علاقائی سلامتی اور امن باہمی اتفاق رائے کے فروغ کے لئے اس اجلاس کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ چین اور روس مبصر کے طور پر ڈائیلاگ میں شریک ہیں۔
جنرل راشد محمود



ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...