کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان پی پی کے خلاف اپنی بدبودار گفتگو اور بدکلامی فوری بند کریں۔ عمران خان کے الزامات جھوٹ کا پلندا اور عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہیں۔ کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی مثال 900 چوہے کھاکر بلی حج کو چلی جیسی ہے۔ پی پی نے حکومت گرانے اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے میں عمران خان کا ساتھ نہیں دیا، یہی وجہ ہے کہ عمران جلسے جلوسوں میں بازاری زبان استعمال کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن
عمران خان پیپلزپارٹی کیخلاف بدبودار گفتگو اور بدکلامی فوری بند کریں، شرجیل میمن
Nov 30, 2014