پشاور (نوائے وقت رپورٹ) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تحریک انصاف کے جلسے میں دہشت گردی کے خدشے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں، ریلیوں اور قافلوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پی کے اور وفاقی وزیر داخلہ کو خط ارسال کر دیا گیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 3 خودکش بمباروں کو اکتوبر اور نومبر میں اسلام آباد میں حملے کا ٹاسک دیا گیا ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ممکنہ حملے کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
تحریک انصاف کے جلسے میں دہشت گردی کا خطرہ ہے: قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی وارننگ
Nov 30, 2014